متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا

خلیج اردو 30دسمبر 2021

شارجہ:شارجہ پولیس کے مطابق انہوں نے خرفقان میں مختلف کنسٹرکشن سائٹس سے بجلی کی تاریں چوری کرنے والے دس رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹرن ریجن پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مختلف کنسٹرکشن سائٹس سے بجلی کی تاریں چوری ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد سی آئی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں نگرانی شروع کی۔
ایک کنسٹرکشن سائٹ کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی کہ چند لوگ بلڈنگ کے اندر موجود ہیں اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ملزمان اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

سی آئی ڈی پولیس نے تحقیقات کے بعد مختلف کارروائیوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ دس افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے بجلی کی تاروں کی چوری کا اعتراف کر لیا۔

شارجہ سمیت متحدہ عرب امارات میں کنسٹرکشن سائٹس سے بجلی کی تاروں کی چوریاں حکام اور کپمنی مالکان کیلئے درد سر بن چکی ہیں۔شارجہ پولیس نے کمپنیوں کے مالکان کیلئے ان چوریوں کو روکنے کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرنے کی آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

پولیس نے کنسٹرکشن سائٹس کے مالکان کو حفاظتی قدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان چوریوں کو روکا جاسکے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button