متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حادثے کی جگہوں پر ہجوم بنانے والے افراد کو ایک ہزار درہم کے جرمانے کئے گئے

خلیج اردو

دبئی:ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ کہیں پر کوئی حادثہ ہوجائے تو وہاں پر لوگوں کا ہجوم لگ جاتا ہے۔ہر کوئی حادثے کی جگہ کی ویڈیوز اور تصویریں بنانا شروع ہوجاتا ہے۔لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے اکثر امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے حادثوں کی جگہ پر ہجوم بنانے،تصویریں اور ویڈیوز بنانے والے افراد کو ایک ہزار درہم تک جرمانے کیے ہیں۔دبئی پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ پر ہجوم بنانے سے سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہجوم سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ کہ مزید حادثات کا حدشہ بھی ہوتا ہے۔

پولیس نے عوام کو حادثات کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

قانونی ماہرین کے مطابق حادثات کی تصویریں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا ایک جرم ہے جس کے لیے قید اور جرمانے کی سزا موجود ہے۔دبئی پولیس نے مختلف واقعات میں تصویریں اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر لگانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button