متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گھر کو منشیات کا اڈہ بنانے والے شخص کو پانچ سال قید کی سزا

خلیج اردو 23 نومبر 2021

ابوظہبی:دبئی کی مقامی عدالت نے گھر کو منشیات کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے والےعرب باشندے کی پانچ سال کی سزا کو برقرا رکھا۔عرب باشندے پر اپنے دوستوں کیلئے گھر کو منشیات کا اڈہ بنانے پر سزا سنائی گئی۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔عدالت نے سماعت کے دوران پولیس کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ الفرجان کے علاقے میں واقع ایک گھر میں منشیات کا استعمال کیا جارہاہے۔ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران تین خواتین سمیت پانچ افراد کو نشے میں دھت پایا گیا۔پولیس نے ملزم کے تمام دوستوں کو گرفتار کیا جن کو بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

 

پولیس نے ملزم کے گھر سے کوکین بھی برآمد کی۔ ملزم نے کوکین کی ملکیت کا اعتراف کیا۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button