متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:جائیداد کے تنازعہ پر خاندان کے تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنادی

خلیج اردو

ابوظہبی:خاندانی وراثت کے تنازعے پر خاندان کے تین افراد کو جاں سے مارنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔العین کی مقامی عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی۔

 

مذکورہ شخص پر بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھنے اور نفسیاتی ادویات برآمد ہونے پر بھی سزا سنائی گئی۔عدالت نے مجرم کو مقتولین کے ورثا کو دئیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

عدالت نے اہنے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے جان بوجھ کر تینوں افراد کو قتل کیا۔مجرم نے مقتولین کے گھر میں گھس کر فائرنگ سے انکو قتل کیا۔عدالت نے قتل میں معاونت فراہم کرنے پر مجرم کے ساتھی کو بھی پندرہ سال قید کی سزا سنائی۔

 

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد مجرم نے خود پولیس کو بلا کر اپنے آپ کو ان کے حوالے کیا۔مجرم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا۔مجرم کے ساتھی نے بھی معاون کا جرم قبول کیا۔

 

پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مجرم پر اس سے قبل بھی جائیداد کے تنازعہ پر خاندان کے دیگر افراد کو دھمکانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button