متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:عجمان پولیس کا بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون،45 سےزائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا

خلیج اردو

عجمان:متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔عجمان میں پولیس نے مخلتف کاروائیوں میں 45 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ان بھکاریوں میں 28 مرد،16 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔پولیس کے مطابق مانگنے والے ان افراد کیخلاف کریک ڈاون جنوری کے آخری ہفتے میں کیا گیا۔

عجمان پولیس کی کریمنل انویسٹیگیشن کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل احمد سعید کا کہنا ہے کہ پولیس معاشرے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عجمان پولیس کی پیٹرولنگ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بھیک مانگنے والے عرب اور ایشیائی پاشندوں کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق مانگنے والے افراد دیگر شہریوں کیلئے تکلیف اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔عجمان پولیس کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد کی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کرنے کے بجائے 067034310 پر رابطہ کرکے پولیس کو اطلاع دیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی رقم خیراتی تنظیموں اور سوسائیٹیز کو دیں تاکہ اسکو مستحق افراد تک پہنچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button