متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں خاتون نے شوہر پر جادو کرانے کا الزام لگا دیا،شوہر نے الزام مسترد کر دیا

خلیج اردو

ابوظہبی:ایک عرب خاتون نے مقامی عدالت میں اپنے شوہر کیخلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس کے شوہر نے جادو کروا کر اس سے شادی کی۔خاتون نے اپنے شوہر پر شادی کے بعد مار پیٹ اور جسمانی تشدد کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوپر نے شادی کے تحفے کے طور پر ایک مالین درہم کا چیک دیا جو باونس ہوگیا کوینکہ اسکے اکاونٹ میں پیسے ہی نہیں تھے۔عدالت میں دائر درخواست کے مطابق خاتون کے شوہر کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ اسکی بیوی اسکے خلاف جعلی چیک دینے پر پولیس کے پاس جانے والی ہے تو اس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے اسکو روز سے لاتیں ماری۔مار پیٹ کے بعد شوہر نے اس سے چیک لیکر کمرے میں بند کردیا۔خاتون کے مطابق اس نے کمرے میں موجود ٹیلیفون کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آکر اسکو ریسکیو کیا۔شوہر کے تشدد سے اسکے جسم پر چھوٹیں آئیں تھیں جس کے علاج کیلئے اسے اسپتال لیجایا گیا۔چھوٹ آنے کی وجہ سے وہ بیس دن درد میں مبتلا رہیں اور کوئی کام نہ کر سکیں۔

خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد جب وہ گھر آئیں تو پتہ چلا کہ اسکا شوہر جادو ٹونے کرتا ہے۔وہ کہیں سے پانی لاتا اور اسے پورے گھر کے ارگرد چھڑکاو کرتا تھا۔اس کو ایک کاعذ ملا جس پر اسکا نام لکھا ہوا تھا۔خاتون کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں شوہر کی جانب سے تشدد ثابت ہوئی جس کے باعث خاتون کے ہاتھ اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔

وکیل کے مطابق پولیس تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ خاتون کا شوہر جادو ٹونے کرتا ہے۔وکیل نے عدالت سے شوہر کو جادو ٹونا کرنے اور اپنی بیوی پر تشدد کرنے پر سزا سنانے کی استدعا کی۔

خاتون کے شوہر نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button