متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑٰی الٹ گئی، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو 3 دسمبر 2021

دبئی:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں راس الخیمہ روڈ پر ایک گاڑی الٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

الامارات الیوم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد روڈ پر الٹ گئی۔واقعے کے بعد راس الخیمہ پولیس نے نوجوان ڈرائیور کو خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرلیا۔

پولیس نے عوام سےٹریفک قوانین کی پاسداری اور ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی نہ برتنے کی اپیل کی ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button