متحدہ عرب امارات

سائکلون شاہین : اگر ضروری پڑے تو کام چھوڑ دیجئے ، متحدہ عرب امارات نے کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا

خلیج اردو
03 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ایسے میں جب سمندرفی طوفان شاہین سائکلون متحدہ عرب امارات میں مختلف حوالوں سے ایسے موسمی اثرات پیدا کررہی ہے جہاں حالات متائثر کن ہو سکتے ہیں۔ حکام نے کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔

وزارت انسانی وسائل اور ايمریٹائزیشن نے آج اتوار کے دن کمپنیوں سے کہا ہے کہ اس روایتی سائکلون کی وجہ سے جہاں ضرورت محسوس کی جائے تو کام چھوڑ دیا جائے۔

اس سائکلون کی وجہ سے ملک کے ساحلی علاقوں کو متائثر ہونا پڑ سکتا ہے۔ کمپنیوں کو ملازمین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے لازمی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سائکلون کے موسمی اثرات میں تیز بارش اور گرج چمک اور وادیوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ ملک میں تیز رفتار ہوائٰن چلنے سے دھول اڑنے کا امکان ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button