متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پرنئے جرمانے کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں غیرضروری ، وقت کا تعین کے بغیر ہسپتالوں میں جانے پر 1000 درہم جرمانے کا اعلان کیا ہے

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کررہی ہے ، لہذا وزارت صحت اور روک تھام نے لوگوں سے صرف طے شدہ اوقات میں ہی ہسپتال جانے کو کہا ہے۔

وزارت نے ٹویٹ میں عوام متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹویٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ” وزارت صحت اور روک تھام کے پہلے سے طے شدہ اوقات کے علاوہ غیر ضروری حالات میں ہسپتال جانے پر پابندی ہوگی ، اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاۓ گا ”

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے کہ صحت کی سہولیات پر غیر ضروری دوروں پر پابندی کے ساتھ ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کلینک اور اسپتالوں میں جمع نہ ہو۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button