متحدہ عرب امارات

گاڑی چلاتے ہوئےسڑک پر اچانک موڑ موڑنے والے ڈرائیوروں کیلئے انتباہ جاری

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت سڑک پر اچانک موڑ موڑنے یا لین بدلنے یا کسی بھی طرح سے اپنی یا دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے تو اسے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر اچانک الجھنے والی گاڑیوں پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور چار ٹریفک بلیک پوائنٹس لگائے جائیں گے اورلین ڈرائیونگ کی پابندی نہ کرنے پر مزید 400 درہم کا جرمانہ لاگو ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرمانے کا مقصد لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے خطرات کو کم کرنا ہے جو سڑک کے سنگین حادثات کا باعث بنتے ہیں جس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی موت اور شدید زخمی ہوتے ہیں۔

اچانک گھماؤ کرنے کی خلاف ورزی پر ٹریفک جرمانے وفاقی ٹریفک قانون کے آرٹیکل 29 میں بیان کیا گیا ہے جبکہ لین ڈرائیونگ پر عمل نہ کرنے کے جرمانے کا خاکہ آرٹیکل 86 میں بیان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین وارننگ ابوظہبی پولیس کی روڈ ٹو سیفٹی مہم کے حصے کے طور پر جاری کی گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں گاڑیوں کو دیکھایا گیا ہے کہ وہ اچانک مڑتی ہیں ۔

ایسا کرنے کے دوران، گاڑیاں سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے سے بچ جاتی ہیں۔ ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اور پٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ نے ڈراوئیوروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کیلئے مقررہ لین پر رہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button