متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : دھند کے اوقات میں ہیوی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے اوقات میں ہیوی گاڑیاں سڑکوں پر گھمانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا اور یہ جرمانہ پانچ سو درہم ہے۔

خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کے ڈرائیونگ بک میں چار سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ یہ 2017 کے وزارتی فرمان نمبر 178 کے مطابق ہے جو ٹریفک کنٹرول رولز اور پروسیجر کے حوالے سے ہے۔

موسم سرما میں سردی کی شدت میں اضافے کئے ساتھ ابوظہبی میں شدید دھند کے ساتھ صبح دیکھنے کو ملتی ہے جس نے پولیس کو وارننگ جاری کرنے پر موجود کیا ہے۔

حکام نے حال ہی میں پبلک ٹرانسپورٹ ریگولیٹر محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر آئی ٹی سی کے تعاون سے ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیلئے المفراق میں ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

ورکشاپ میں ڈرائیوروں پر زور دیا گیا کہ وہ دھند اور حد نگاہ کم ہو، کے دوران محفوظ راستہ اختیار کریں ۔ شرکاء کو ریت کے طوفان، بارش اور اڑنے والی دھول کا سامنا کرتے وقت سڑکوں پر محفوظ رہنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ حکام نے مزید زور دیا کہ گاڑی چلانے والوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

پولیس نے ان پر زور دیا کہ وہ موسم کی پیشن گوئی اور پولیس الرٹس سے آگاہ رہیں اور موسم کی خرابی کے وقت حد رفتار میں کمی کے رولز پر عمل کریں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button