متحدہ عرب امارات

منشیات خریدنے کیلئے فنڈز ٹرانسفرنگ ، 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوگی ، حکام نے خبردار کردیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے استعاثہ عامہ نے سوشل میڈیا کی توسط سے بتایا ہے کہ منشیات کے استعمال یا ذہنی سکون کیلئے مواد استعمال کرنا جرم ہے۔ جن افراد کو ملوث پایا گیا ، انہیں 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

اس حوالے سے یو اے ای کے پبلک پراسیکوشن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں نئے قانون کے آرٹیکل 64 جو قانون نمبر 30 ، 2021 کا ہے۔ اس قانون کے مطابق منشیات کی سزا کی وضاحت کی گئی ہے۔

قانون کے مطابق اگر کوئی شخص منشیات یا سکون سے متعلق ادویات یا مواد کے حصول کیلئے کسی کو فنڈ بھجوائے یا وصول کرے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ اس کی کم از کم سزا 50 ہزار درہم ہوگی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button