متحدہ عرب امارات

بس کیلئے مختص لین پر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو جرمانہ ہو گا

خلیج اردو
05 فروری 2021
دبئی : دبئی کے خاند بن الولید سٹریٹ پر بس اور ٹیکسیوں کیلئے مختص خصوصی لین پر غاری چلانے والوں کو 600 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ جو بھی لین کا غلط استعمال کرے گا ، قانون کے شکنجے میں آئے گا۔

آر ٹی اے کے مطابق ٹیکسی اور بس کیلئے مختص یہ لین 22 کیمروں سے زیر نگرانی ہوگا اور اس کا واحد مقصد بسوں کی سفر کو ہموار بنانا اور ان کے سفر کو آسان اور تیز بنانا ہے۔ بسوں کے سفر میںرکاؤٹوں ختم کرنے سے جب سفر کا دورانیہ کم ہو جائے گا تو اس سے نہ صرف بس میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے اطمینان میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان خصوصی لین کو سرخ رنگ سے رنگ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی کیلئے آر ٹی اے نے ہدایات کے نشان بھی نصب کئے ہیں۔ یہاں لکھا بھی گیا ہے کہ دیگر گاڑیوں کا داخلہ منع ہے اور اس پر 600 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ آر ٹی اے کے سی ای او احمد ہاشم بہروزیان کا کہنا شروعات میں سنگلز اور نشانات لگائے گئے ہیں جس میں صرف بس کیلئے لین پر لکھا ہے۔

اس منصوبے میں پیدل چلنے والوں کی راہداری ، بس اور ٹیکسی سواروں کیلئے انتظار گاہوں ، اسٹریٹ لائٹس ، سڑک کے کنارے پارکنگ اور زمین کی تزئین کا کام شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button