متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: عرب بچے کا ایشیائی بچے پر تشدد، متاثرہ بچے کی ماں کو 70 ہزار معاؤضہ ادا کرنے کا حکم

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی ماں کو اس کے بچے کی ایک عرب بچے کے ہاتھوں توہین اور تشدد کے الزام میں 70 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ حکم راس الخیمہ کی عدالت کو جانب سے عرب بچے کے باپ کے نام جاری کیا گیا ہے۔

فیصلے  میں عدالت نے عرب باپ کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ بچے کی ماں کو 70 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرے۔

واقعہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سرکاری ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ایشیائی خاتون نے راس الخیمہ پولیس کے پاس ایک عرب شخص کے بیٹے کے خلاف درخواست درج کروائی۔

درخواست میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ عرب بچے نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا ہے اور اس کی توہین کی ہے۔

جس کے بعد کیس راس الخیمہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا جس نے کیس عدالت کے بھیج دیا۔ عدالت نے عرب بچے کو تشدد اور توہین کے الزام میں ملوث پایا۔

عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوتا تھا کہ ایشیائی بچے کی ناک کی ہڈی ٹوٹی تھی اور ٹیڑھی ہوگئی تھی۔

معمولی جرائم سے متعلق عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعاعلیہ پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کرے کے بعد مقدمہ سول کورٹ بھیج دیا۔

سول عدالت نے بھی مدعاعلیہ بچے کو قصوار قرار دیا اور پہلی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سول عدالت نے سول ٹرانزیکشن لاء کے آرٹیکل 282 کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے تشدد کرنے والے بچے کے باپ کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچے کی ماں کو اس کے بچے کے نقصان کی بھرپائی کے طورپر 70 ہزار درہم ہرجانے کی صورت میں ادا کرے ۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ چونکہ باپ بچے کا نگہبان ہے لہذا اسے ہی معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button