خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں حادثات کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے پر 1,000 درہم جرمانہ عائد

خلیج اردو: شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے ان موٹرسواروں سے جن کے بغیر کسی چوٹ لگے چھوٹے موٹے حادثات ہوتے ہیں، اپنی گاڑیوں کو سڑک سے اتار کر اسکو سڑک کے کونے پر، یا قریب ترین محفوظ مقام پر روکیں، تاکہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹریفک اورپٹرولنگ محکمے کے سربراہ میجر عبداللہ المندھاری نے وضاحت کی کہ کسی ہلکے ٹریفک حادثے کی وجہ سے سڑک کے بیچوں بیچ کچھ موٹرسواروں کا رکنا، جس کے نتیجے میں کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا ہو، ان کی اور دوسروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کیساتھ ساتھ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے کا سبب بن سکتی ہے اور جائے وقوعہ پر پولیس اور ریسکیو گشت کی آمد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

المندھاری نے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک جرمانے سے بچنے کے لیے جائے حادثات پر جمع نہ ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک منفی رجحان ہے جو زخمیوں اور اموات کی شرح کو بڑھاتا اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ حادثات کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کا جرمانہ ٹریفک قانون کے آرٹیکل نمبر (74) کے مطابق 1,000 درہم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button