متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں سٹرلائزیشن کے اوقات کے دوران بغیر پرمٹ کے گھر سے نکلنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے وارننگ کی جاری کی گئی ہے ابوظہبی میں شروع کی گئی سٹرلائزیشن مہم کے دوران گھر سے بغیراجازت نامے کے نکلنے پر 3 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹووریٹ کے ڈیپارٹمنٹ آف سیرئس ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل جابر المنصوری نے بتایا کہ ابوظہبی میں 19 جولائی سے درمیانی شب سے لے کر صبح 5 بجے تک علاقے کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لیے ڈس انفیکشن مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 2020 کے فیصلہ نمبر 38 کے مطابق اگر کوئی شخص اعلان کردہ پابندی کے اوقات کے دوران اپنی عارضی یا مستقل رہائش گاہ سے بغیر اجازت نامے کے باہر نکلتا ہے تو اس پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تاہم، اس پابندی سے گھر سے ضروری کام جیسا کہ کھانے پینے کی اشیاء، دوائیاں یا ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے نکلنے والوں کو رعایت دی گئی ہے۔ اور اہم شعبوں کو بھی اس پابندی  سے استشنیٰ دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے لیے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا اور پرمٹ ابوظہبی پولیس کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دو طرح کے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ جن میں سے ایک پرسنل پرمٹ ہے جو ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا پرمٹ سرکاری عہدیداروں کے لیے جس کو حاصل کرنے کے لیے ابوظہبی میں ایمرجنسی مینجمنٹ کمیٹی سے رابطہ کرنا ہوگا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button