متحدہ عرب امارات

یو اے ای: ڈاکٹروں نے پچیدہ آپریشن کر کے ایک شخص کا عام سائز سے 5 گنا بڑا گردہ نکال دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ایک نجی ہسپتال میں ایک مریض کے جسم سے عام سائز سے 5 گنا زیادہ سوج جانے والے گردے کو ایک آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔

یہ پیچدہ اور غیر معمولی آپریشن 7 گھنٹے تک جاری رہا۔

58 سالہ امارتی مریض اواد احمد سلیم گردوں کے سوج جانے کی بیماری میں مبتلا تھا۔ اور اس کے ساتھ انہیں گزشتہ دو سال سے دیگر کئی بیماریاں لاحق تھیں جیساکہ بار بار بخار کا چڑھنا، فشار خون کا بڑھنا۔

برجیل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے جب اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس کا بائیں جانب کا گردہ کام کرنا چھوڑ چکا ہے اور اس کا سائز بھی عام گردے سے 5 گنا زیادہ ہوگیا ہے۔

جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسکا آُپریشن کرنا مناسب سمجھا۔

اور کامیاب آپریشن کے سات گھنٹے بعد سلیم کو گھر بھیج دیا گیا۔

ہسپتال کے ڈاکٹر پروفیسر ایصام ریعاد نے بتایا کہ سلیم کا گردہ نکالنا ہی اس جان بچانے کے لیے واحد حل تھا۔ کیونکہ خون میں زہر پھیل جانے کا ڈر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر گردہ نکالنے کے لیے روایتی طریقے سے سرجری کی جا تی ہے جس میں 30 سنٹی میٹر کا کٹ لگایا جاتا ہے۔ لیکن سلیم کی سرجری ایک لپروسکوپی کے ذریعے کی گئی ہے جس میں صرف 2 سنٹی میٹر کا کٹ لگایا جاتا ہے۔

آپریشن کے بعد سلیم کاکہنا تھا کہ بار بار بخار آںے اور ہسپتال میں داخل ہونا ایک تکلیف دہ عمل تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اب وہ شکرگزار ہیں اور خوش ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button