خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ڈولسکو کا خطے میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے والا پہلا پلانٹ کام جاری رکھے ہوئے ہے

خلیج اردو: کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے والے ایکسپو 2020 دبئی کے آفیشل شراکت دارڈولسکو اپنے ایکسپو 2020 دبئی کے احاطے میں قائم کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے والے پلانٹ (آر ڈی ایف) کی کامیاب ٹیکنالوجی کے ساتھ ماحولیاتی پائیداری کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے اس پلانٹ میں سالانہ 70ہزار ٹن سے زیادہ کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہے جو کوڑے کے 7ہزار ٹرکوں کے برابر ہے۔ آر ڈی ایف پلانٹ جدید طریقہ کار سے پروسیسنگ کرتا ہے جو کچرے سے ایندھن بنانےکے قابل چیزوں سے توانائی پیدا کرتا ہے ۔ یہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔ فضلہ کو پراسیس کرنے سے پہلے الگ الگ کیا جاتا ہے اور آؤٹ پٹ پروڈکٹ پلانٹ کو بجلی فراہم کرنے کے لیے فیول فیڈ کے طور پر کام کرتی ہے یا اس توانائی کو سیمنٹ اور دیگر کارخانے قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ماحول دوست اور زیادہ پائیدار ہے۔ ڈولسکو کے سی ای او ڈیوڈ سٹاکٹن کا کہنا ہے کہ کچرے سے ایندھن پیداکرنے والا پلانٹ ہماری ویسٹ ٹریٹمنٹ کی سہولیات میں ایک اہم اضافہ ہے، کیونکہ کچرے کو ٹریٹ کرنا کچرے کو ٹھکانے لگانے کے پائیدار انتظام کے عمل کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی ڈولسکوکے لیے اس کے جدید ترین پروسیسنگ پلانٹ اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کی مہارت کو بروئے کار لانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم تھا جس نے ہمیں 85 فیصد سے زیادہ فضلے کو کچرہ کنڈیوں میں پھینکنے کی بجائے ٹریٹ کرنے میں مدد فراہم کی۔ اسٹاکٹن نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہمیشہ ان کمیونٹیز کے لیے زیادہ موثر، پیداواری اور پائیدار مواقع فراہم کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہے ہم ٹیکنالوجی اور جدت میں نمایاں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے، کیونکہ ہم پائیداری کے لیے متحدہ عرب امارات کے اقدامات اور سرکلر اکانومی کے حصول کے لیے اسکے کے مشن کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں فیکٹریاں اور کاروباری ادارے اب ڈولسکو سے ویسٹ ری سائیکلنگ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور ایک ماحول دوست۔ زیادہ پائیدار معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button