متحدہ عرب امارات

اپنے بچوں کو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھانا قانونی جرم ہے، پولیس نے انتباہ جاری کر دیا

خلیج اردو
30 اکتوبر 2020
عجمان: عجمان پولیس نے اگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں عوام سے کہا جارہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر اپنے بچوں کو نہ بٹھائے۔ اس حوالے سے 10 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے سخت وارننگ دی گئی ہے کہ انہیں فرنٹ سیٹ پر نہ بٹھایا جائے۔

پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا ہے کہ بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے کے کیا نقصانات ہیں۔ بچے غلطی سے گیئر یا اسٹیرنگ کے ترتیب کو ڈسٹرب کر سکتے ہیں۔جو حادثے کا سبب بنتے ہیں۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو 400 درہم تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔ پولیس نے مطابق عجمان میں بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے کی وجہ سے حادثات میں 90 فیصد تک کمی آئی ہے۔

پولیس نے اس حوالے سے مختلف اگاہی مہمات کیے جس کا نتیجہ مثبت آیا اور حادثات میں کمی آئی۔ پولیس نے ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل درای کی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button