متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس اب ختم نہیں ہوا، اپنی حفاظت میں کمی نہ کیجئے

خلیج اردو
ابوظبہی : اس بات کو اتنا عرصہ نہیں ہوا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورت حال معمول کے مطابق آئی تھی۔ گھروں سے جو دفاتر کا کام ہورہا تھا وہ دفاتر میں واپس ہونے لگا تھا۔ تاہم اس وباء کی خاصیت یہ ہے کہ اچانک سے دوبارہ ظہور پزیر ہوئی ہے اور اب اس کی نئی قسم اومیکرون کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کرونا کی نئی قسم اومیکرون یہاں بھی پہنچ گئی ہے اور کیسز کی تعداد میں ہفتے بھر سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو ایک بار پھر سے یہ سوچنے کا وقت ہے کہ ہم احتیطاط میں کمی نہ لائے۔

ایک بار پھر ہم لاک ڈاؤن کے دنوں سے گزرے ہیں اور زندگی کو تقریباً ٹھپ ہوتے دیکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم شہری اور ملک کے باشندے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔

ہم صرف اپنے آپ پر نہیں بلکہ ایک ایسی نسل کا بھی ہم پر حق ہے جس کو وبائی امراض سے پاک مستقبل دیکھنے کا حق حاصل ہے۔ عالمی سطح پر وبائی مرض کے عروج پر جانے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے راستہ مختلف امکانات کا راستہ دکھایا۔

مریخ کے مشن کا کامیاب آغاز، ایئر شو جیسے اہم واقعات کا دوبارہ آغاز، گھڑی کے کام کی درستگی جس کے ساتھ عالمی سطح پر متوقع ایکسپو 2020 دبئی کا انعقاد کیا گیا تھا، یہ سب ایک ایسے وقت میں معمول پر لانے کیلئے حکومت کی ٹھوس کوششوں کا ثبوت ہیں جب کچھ ممالک ابھی بھی وبائی امراض سے بحالی کی جانب جارہے ہیں۔

اب باحیثیت شہری اور رہائشی ہمیں ایک ان دیکھے دشمن سے مقابلہ کرنا ہے۔ ہمارے پاس اب ویکسینز اور بوسٹرز تک رسائی ہے جو وائرس سے نمٹنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں لیکن سب سے بڑھ کر یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تحفظ کی بنیادی نکات پر ایک مرتبہ پھر سے عمل کریں۔

بنیادی حفاظتی باتیں جیسے سماجی دوری، ہاتھ کی صفائی اور ماسک پہننا اب بھی کرونا کے خلاف ہمیں مددگار ہے۔

اس وقت حفاظتی تدابیر میں کمی ہرگز درست نہین ہوگی۔ کیسز میں حالیہ اضافہ اس بات کی یاد دہانی کر رہا ہے کہ وبائی مرض ختم ہونے سے بہت دور ہے۔

اپنے موجودہ وقت کیلئے مستقبل کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔ ایک ایسا مستقبل جہاں وبائی ختم ہو اور قصہ پارینہ بن چکا ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button