متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کے ایک بلڈنگ میں لگی آگ بجھا دی گئی ، حکام نے افواہیں پھیلانے سے منع کر دیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کی سول ڈیفنس نے حمدان اسٹریٹ پر بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے جہاں ایک بلڈنگ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی۔

بدھ کے روز سرکاری نیوز ایجنسی وام نے رپورٹ کیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانے نقصان نہیں ہوا۔

سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو صبح 12.09 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی اور اس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے لیکن احتیاط کے طور پر عمارت کو خالی کرایا اور صورتحال قابو میں ہے۔

جگہ میں کولنگ کا عمل جاری ہے اور آگ سے کم نقصان ہوا ہے۔

ابوظہبی سول ڈیفنس نے تصدیق کی کہ تمام متعلقہ ٹیمیں صورتحال کو کنٹرول کر چکی ہے۔

حکام نےعوام پر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر بھروسہ کریں اور افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button