خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں راہگیر پر گاڑی چڑھانے پر ڈرائیور کو 600,000 درہم ادا کرنے کا حکم

خلیج اردو: دبئی میں العین کے علاقے میں ایک کا رسوار جس نے ایک راہگیر کو اپنی کار تلے مار گرایا، اسکو عدالت نے متاثرہ شخص کو 600,000 ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری عدالتی دستاویزات کے مطابق متاثرہ شخص نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ ایک سڑک عبور کر رہا تھا جب اسے ایک موٹرسوار نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے نیچے گرا دیا۔

متاثرہ شخص نے مطالبہ کیا کہ موٹرسوار اسے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جسمانی، اخلاقی اور مادی نقصانات کےعوض 1 ملین درہم ادا کرے۔

حادثے کے دوران مدعی کو شدید چوٹیں اور فریکچر آئے جس کے لیے کئی آپریشن کی ضرورت تھی۔

اس شخص نے عدالت میں مختلف اسپتالوں کی میڈیکل رپورٹس بھی پیش کیں جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

العین سول اپیل کورٹ نے عدالت کے پہلے فیصلے کو برقرار رکھا، جس میں ڈرائیور کو متاثرہ کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایک ابتدائی عدالت نے پہلے ڈرائیور کو مجرم قرار دیا تھا اور اسے متاثرہ کو جسمانی، اخلاقی اور مادی نقصانات کے لیے درہم 300,000 ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈرائیور اور متاثرہ شخص دونوں نے فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کیا جہاں دونوں فریقین کو سننے کے بعد سول اپیل کورٹ کے جج نے ڈرائیور کی اپیل خارج کرتے ہوئے لوئر کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

جج نے معاوضے کی رقم 300,000 سے بڑھا کر 600,000 درہم کردی اور ڈرائیور کو مدعی کے قانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button