پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین، ابوظہبی کے مسافروں سے منشیات برآمد

خلیج اردو:
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرکے دو مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر محمد عدنان خان سے 1.8 کلو گرام حشیش جبکہ لاہور سے بحرین جانے والے مسافر عبدالرحمٰن سے 950 گرام آئس ہیروئن برآمد کی

دونوں مسافروں نے منشیات اپنے اپنے بیگز میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button