پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ جانیوالے مسافر سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات برآمد کرلی گئی۔

خلیج اردو: اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی میں شارجہ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ائیرپورٹ حکام نے صوابی کے رہائشی محمد عادل نامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.330 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جو ٹرالی بیگ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ملزم بذریعہ پرواز نمبر ای آر 703 شارجہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button