متحدہ عرب امارات

دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران خریدار 1 ملین درہم تک کے کیش انعامات جیت پائیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی شاپنگ مالز گروپ کی جانب سے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 17 دسمبر سے دبئی مین شروع ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران خریدار 1 ملین درہم تک کیش انعامات جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی شاپنگ فیسیٹول 17 دسمبر 2020 سے شروع ہو رہا ہے اور 30 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس دوران، اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے شاپنگ مالز سے خریداری کرنے والے خریدار 26 دسمبر اور 11، 18، 25 اور 30 جنوری ہفتہ وار قرعہ اندازی میں کیش انعامات جیت سکیں گیں۔

قرعہ انداز میں شرکت کا طریقہ کار:

150 درہم، 200 درہم، اور 300 درہم کی شاپنگ کرنے والے صارفین نیلے، پیلے اور لال واؤچر کے حقدار ہوںگے۔

لال واؤچر کے حامل صارفین قرعہ اندازی میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیت سکتے ہیں،

نیلے واؤچر کے حامل افراد کو 3 لاکھ 50 ہزار درہم جیت پائیں گے،

جبکہ پیلے واؤچر کے حامل صارفین 4 لاکھ درہم جیتنے کا موقع حاصل کر پائیں گے۔

مزید برآں، 24 ایسے لکی ونررز بھی ہوں گے جنہیں ریفل ڈرا کی مدد سے منتخب کیا جائے گا اور وہ 2 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک کے انعامات جیت پائیں گے۔

دبئی فیسٹیول میں درج ذٰیل شاپنگ مالز شرکت کر رہےہیں:

البستان سنٹر، الغریر سنٹر، القوز مال، عربیئن سنٹر، بن سوغات سنٹر، برجمن سنٹر، سنٹرل مال، آؤٹ لٹ مال، جبیل علی مال، کارامہ سنٹر، مرحبہ مال، اوسس مال، اور ریف مال شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button