
خلیج اردو
دبئی:دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی نے کرونا وبا کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے کے تحت ٹیکسیوں کے ذریعے کرونا کے 100,000 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کو صحت کی مختلف سہولیات تک پہنچایا ہے۔
کرونا وبا کے خلاف حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت دینے اتھارٹی مقامی ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے اس سروس کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
آر ٹی اے دبئی میں کسٹمر ہیپی نیس ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر میحیلہ الزہمی نے کہا ہے کہ 100,000 مشتبہ کورونا وائرس کیسز کو ٹیکسیوں کے ذریعے کے ساتھ مل کر اسپتالوں میں منتل کیا گیا۔
جب مریضوں کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے تو اس کے بعد ٹیکسیوں کو اچھی طرح سے دھویا جاتا ہے تاکہ وائرس دیگر افراد کو نھہ پھیلے۔
حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق آر ٹی اے کو وبائی امراض کے عروج کے دوران عوامی نقل و حمل کے طریقوں کی صرف 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرنا تھا۔
الزہمی نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے کے ساتھ یہ اقدام معاشرے اور حکام کی مدد کرتا رہتا ہے۔۔ ہم نے اسے ابھی تک روکا نہیں ہے، اور یہ جاری ہے کیونکہ یہ اقدام وبائی امراض کے دوران حکومت کی مدد کے لیے کیا گیا تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جب وبائی امراض کے دوران ڈیلیوری بائک کی کمی تھی تو آر ٹی اے نے اپنی ٹیکسیوں کو صارفین کی دہلیز پر کھانا کے اپنی نوعیت کے پہلے اقدام میں پیش کیا۔
Source : Khaleej Times