متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پارٹی میں جاکر خوب انجوائے کرنے کے بعد چوری بھی کر لی ، گینگ میں سے دو افراد گرفتار

خلیج اردو
24 جون 2021
دبئی : دو افریقی باشندوں نے اپنے دوست کے گھر جاکر پارٹی میں خوب انجوائمنٹ کی اور اس کے بعد وہاں سے ہزار درہم چوری کیے۔

دبئی پولیس کے دستاویزات کے مطابق واقعہ ایک نجی پارٹی میں پیش آیا تھا جہاں ایک دوست کے گھر جاکر دو افریقی باشندوں نے چوری کی تھی۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ آٹھ افراد نے پارٹی میں شرکت کی اور اس سے اور اس کے دوستوں سے کہا کہ وہ ان کی پارٹی میں شامل ہوجائیں جس کے بعد وہ ان کی جال میں پھنس گیا۔

جلد ہی دو ملزمان اور ان کے دوستوں نے چاقو نکال کر ان سے کہا کہ جو کچھ ہے وہ نکال دیں۔ اس پر ان سے نقد رقم اور دیگر اشیاء چھین لی گئی۔

مظلوم شخص کے مطابق ان لوگوں نے ان سے نقدی اور موبائل فون حوالے کرنے کا تقاضہ کیا۔ گینگ نے 10 ہزار درہم اور موبائل فون چوری کیا۔

ابتک پولیس نے گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق باقی ماندہ 6 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button