متحدہ عرب امارات

دبئی میں عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں عید کی چھٹیوں کے دوران 31 مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثات دو مئی سے اٹھ مئی کے درمیان میں ہوئے ہیں۔

دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر برگیڈیئر مہیر المزروئی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات کی وجہ تیز رفتار، پیچھے سے گاڑی کو ہٹ کرنا اور لین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سات روزہ تعطیلات کے دوران پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں چار شدید، 20 درمیانے درجے کے اور چھ معمولی زخمی ہوئے۔

دریں اثنا دبئی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل محمد عبداللہ المحیری نے کہا ہے کہ دبئی پولیس کی ایمرجنسی ہاٹ لائن 999 کو 118,078 کالز موصول ہوئیں اور فورس کے نان ایمرجنسی ٹول نمبر 901 پر اسی دورانیے میں 10,697 کالیں موصول ہوئیں۔

چھٹیوں میں پولیس نے 1,276 ای میلز اور 1,730 لائف چیٹ کی درخواستوں کو بھی ہینڈل کیا ۔ ان افراد نے عام پوچھ گچھ، اپنے تاثرات اور تکنیکی مدد کے لیے پولیس فورس کے 901 کال سینٹر سے رابطہ کیا۔

کرنل المحیری نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ 901 اور ایمرجنسی ہاٹ لائن 999 کے درمیان فرق کو سمجھیں اور ہاٹ لائن پر عام کالز کو ترجیح دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button