متحدہ عرب امارات

ایک شخص کی نازیبا ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرنے والی تین خواتین کو جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: تین افریقی خواتین کو ایک ایشیائی مرد پر حملہ کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں 28,000 درہم جرمانہ اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

ملزمان خواتین میں سے ایک نے واٹس ایپ پر یورپی خاتون کا روپ دھار کر متائثرہ شخص کو ورغلایا۔ آن لائن آکر سنہرے بالوں والی عورت کے روپ میں، ملزمہ نے متاثرہ شخص کے ساتھ فون نمبرز کا تبادلہ کیا اور دونوں ایک ہوٹل میں رات کے کھانے پر ملنے پر راضی ہوگیا۔

جب وہ شخص ہوٹل پہنچا تو خواتین نے گھات لگا کر اس کی نقل و حرکت محدود کر دی اور اس کا بٹوہ چھین لیا۔ اس سے خواتین نے 120 درہم نقد چرا کر اس کا کریڈٹ کارڈ قبضے میں لے لیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ خواتین نے پھر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی کیونکہ وہ خواتین کو پن نمبر نہیں بتا رہا تھا۔ جب کارڈ دے دیا تو خواتین نے اس کے کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 1,000 نکالے۔

 

متائثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان نے زبردستی اس کے کپڑے اتارے اور اس کی ویڈیو بنائی اور پھر تین میں سے دو خواتین وہاں سے چلی گئیں۔ خواتین 20 منٹ بعد واپس لوٹی گئی نقد رقم لے کر چلی گئی۔

 

متاثرہ شخص نے انہیں نظر انداز کر کے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اسے پکڑ کر صبح 5 بجے تک باندھے رکھا۔ انہوں نے رقم واپس کرنے کے بعد اسے جانے کی اجازت دی۔

اس کے بعد وہ شخص اپنی گاڑی پر واپس چلا گیا اور اس وقت تک انتظار کرتا رہا جب تک کہ اس نے ملزمان کو ہوٹل سے باہر نکلتے نہیں دیکھا۔

وہ تینوں خواتین مختلف ٹیکسیاں لے کر فرار ہو گئیں۔ متاثرہ نے ان میں سے ایک کا پیچھا کیا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

اس کے بعد ایک پٹرولنگ کار نے تین میں سے دو مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ تیسری خاتون کو بعد میں دبئی سے گرفتار کیا گیا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button