متحدہ عرب امارات

ایک شخص کو مساج کی لالچ دے کر ان سے 55 ہزار درہم چوری کرنے اور ان پر تشدد کرنے والی خواتین کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو لوٹنے اور اس پر تشدد کرنے کے الزام میں تین خواتین کو تین تین سالوں کیلئے جیل کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے ایک آئی ٹی ماہر کو مساج کی لالچ دے کر نشانہ بنایا۔

ان میں سے ہر ایک کو 284,000 درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ عدالت نے وردات کے وقت اپارٹمنٹ میں موجود ایک اور خاتون پر بھی فردجرم عائد کیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نومبر 2020 کا ہے جب متاثرہ شخص نے تواسل کے ذریعے مساج کیلئے ایک مساج سینٹر سے رابطہ کیا۔

متاثرہ شخص کے بیان کے مطابق اس نے مالک سے رابطہ کرنے کے بعد ایک مساج سنٹر کا دورہ کیا لیکن مقام پر پہنچنے پر اسے چار خواتین کی وہاں پر موجودگی کی وجہ سے حیرت ہوئی جنہوں نے پہلے تو اس کے بارے میں پوچھا کہ وہ کتنی نقدی لے کر آیا ہے۔

جیسے ہی اس نے 200 درہم کی رقم نکالی ، خواتین میں سے ایک نے اس کا بٹواہ اور فون چھینا۔ فون کو ان لاک کرنے کیلئے اس سے اس کا پاس ورڈ مانگا۔ خواتین میں سے ایک نے اس وقت حملہ کیا جب اس نے اپنا پاس کوڈ شیئر کرنے سے انکار کیا۔ اسے تھپڑ مارا گیا اور دھمکی دی گئی اور ایک دوسری عورت نےاس کے گلے پر چاقو رکھ کر اس سے پہلے کہ اس کا فون ان لاک کرنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ افریقی خواتین نے اسے اپنے بینکنگ لین دین کیلئے ایک ایپلیکیشن کھولنے پر مجبور کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے 25,000 درہم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے۔ خواتین میں سے ایک نے اس کا بینک کارڈ چرایا اور اس کے اکاؤنٹ سے مزید 30,000 درہم نکال لیے۔

خواتین نے اس کا فون چوری کیا جس کے بعد انہیں اگلے دن چوری کیا گیا۔ اس شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ملازمین کو پہچاننے کے بعد گرفتار کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button