متحدہ عرب امارات

انتباہ : اس خبر کے کچھ حصے آپ کیلئے تکلیف دہ ہو نسکتے ہیں: خاتون کو قتل کرنے پر 4 غیر ملکیوں کو 7 سال قید، 200,000 درہم جرمانہ

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی ایک عدالت نے مقتول اور قاتل کے دوست کے درمیان مالی تنازعہ پر ایک ہم وطن خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ایشیائی باشندے کو تین دیگر افراد کے ساتھ مجرم قرار دیا۔

کیس کی تفصیلات اگست 2021 کی ہیں، جب سی آئی ڈی کی ایک ٹیم دبئی کے نائف سینٹر ڈسٹرکٹ میں قتل کے مقام پر پہنچی۔ ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ انہیں ایک نوجوان ایشیائی خاتون کی لاش اس کے کمرے کے اندر ملی ہے، جس کے پاس چاقو پڑا تھا۔

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیم نے ایسے شواہد اکٹھے کیے جن سے انہیں ایشیائی نژاد چار مشتبہ افراد کی شناخت میں مدد ملی۔ مشتبہ افراد میں سے دو کو دبئی اور دو کو شارجہ ایئرپورٹ سے سفر کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ایک ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ واقع سے دو روز قبل متاثرہ سے ملا تھا، کیونکہ وہ جسم فروشی کے لیے استعمال ہونے والے اپارٹمنٹ میں کام کرتی تھی۔

اس نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ اس نے لڑکی کو 200 درہم دیے تھے ۔ اس کے بعد خاتون نے اس کی بے عزتی کی اور اسے گھر چھوڑنے کا کہا۔ اس نے واقعے کی شکایت اپنے دوست سے کی اور الزام لگایا کہ لڑکی نے اسے دھوکہ دیا ہے۔

اپنے دوست کی تذلیل کا بدلہ لینے کیلئے دوسرے ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑکی سے رابطہ کیا اور اس کی خدمات طلب کیں جس پر وہ رضامند ہوگئی۔

پلان کے مطابق وہ مقررہ پوائنٹ پر ملنے کیلئے پہنچا اور اسے اور اس کے دوست کو ریکی کرنے کا کہا۔ اس نے لڑکی کو متعدد بار چاقو سے مارا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button