متحدہ عرب امارات

عدالت نے لاکھوں درہم کی چوری کرنے والے ملزمان کو انجام تک پہنچا دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے چار افریقی باشندوں کو تین سالوں کیلئے جیل بھجوا دیا ہے۔ سزا کے بعد انہیں جلا وطن بھی کیا جائے گا

عدالت نے چاروں ملزمان کو 670,000 درہم چوری کرنے کے الزام میں سزا سنائی ۔ گینگ نے ایک کمپنی میں گھس کر اکاؤنٹنٹ اور ملازمین کو زودکوب کیا اور انہیں دھمکی دے کر رقم چوری کی ۔

پولیس تحقیقات کے مطابق یہ جرم اکتوبر 2021 کا ہے جب کمپنی کے اکاؤنٹنٹ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ جب وہ ڈیوٹی پر تھے تو اسے لوٹ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک دفتر میں داخل ہوا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ جہاز پر کیا موجود ہے۔ انہون نے افریقی جانے والے جہاز کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی اور ان کے ہاتھ میں ایک فہرصت بھی تھی۔

اس کے بعد ملزم انتظار گاہ پہنچا اور فون پر بات کرنے لگا۔ تین دیگر افریقی آئے اور ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لیے۔

اکاؤنٹنٹ نے بتایا کہ ایک ملزم نے ان پر چاقو سے وار کرنے کی دھمکی دی۔اس نے چاقو گردن پر رکھ کر کمپنی کا تالہ کھولنے کا کہا۔

ملزمان نے 670,000 درہم نکال لیے جبکہ باقی تین نے کارکنوں کو دھمکیاں دیں اور دفتر کا دروازہ بند کر دیا۔ اس کے بعد وہ اس جگہ سے فرار ہوگئے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور کمپنی میں نصب نگرانی کے کیمرے کو دیکھ کر ملزمان کی شناخت کی گئی۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ گروہ کے ارکان ٹیکسی لے کر پڑوسی امارات میں گئے۔ انہوں نے متاثرین میں سے ایک کا فون ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر چھوڑا جسے اس کے ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔

پہلے ملزم کو 39,000 درہم سمیت گرفتار کیا گیا جس نے اعتراف کیا کہ یہ رقم چوری میں اس کا حصہ تھی۔

تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ باقی رقم چار دیگر ملزمان کے پاس تھی جنہیں پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button