متحدہ عرب امارات

دبئی: بلی کی  جان بچانے والے پاکستانی سمیت 4 ہیروز کو شیخ محمد نے فی کس 50 ہزار درہم انعام سے نواز دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ دنوں ڈیرا دبئی کی عمارت کی بالکونی پھر پھنسی حاملہ بلی کی جان بچانے پر مبنی ویڈیو کے ذریعے وائرل ہونے والے چار رہائشیوں کو شیخ محمد نے بڑے انعام سے نواز دیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد ان رہائشیوں کو گمنام ہیروز کا نام دیا ہے۔ اور چاروں افراد مشکل میں پھنسی بلی کی جان بچانے پر فی کس 50 ہزار درہم انعام سے نوازا ہے۔

ان چاروں افراد میں سے ایک کا نام عاطف محمود اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے جو بطور سیلز میں دبئی میں کام کرتا ہے، دوسرے کا نام اشرف ہے۔ اشرف کا تعلق مراکش سے جو کہ چوکیدار ہے، تیسرے رہائشی کا نام ناصر اور اس کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ چوتھا وہ شخص ہے جس نے ویہ ویڈیو بنائی۔ اس کا نام محمد راشد ہے۔ شیخ محمد کے دفتر سے ایک عہدیدار خود ان رہائشیوں کے پاس گیا اور انہیں لفافوں میں بند انعام کی رقم پیش کی۔

عاطف نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو نہیں جانتا تھا۔ وہ صرف بلی کو بچانےکے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

courtesy: Gulf Today

یاد رہے گزشتہ دنوں ڈیرا دبئی کی ایک عمارت کی بالکونی پر ایک بلی پھنسی ہوئی۔ بلی کو مشکل میں دیکھ یہ چاروں افراد اکٹھے ہوئے اور انہوں نے ایک چادر میں بلی کو کیچ کر کے اس کی جان بچائی تھی۔ شیخ محمد نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور ان افراد کو شکریہ بھی کیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button