متحدہ عرب امارات

گاڑی چوری کی کوشش کرنے کے الزام میں چار افراد کو جیل اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں چار ایشیائی باشندوں کو چوری کے الزام میں جرمانہ اور قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان افراد کو 270,000 درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق پچھلے فروری میں دو خلیج باشندوں نے ایک لگژری کمپنی سے دو دنوں کیلئے رینٹ پر گاڑی خریدی۔ انہوں نے پانچ ہزار اور پندرہ سو درہم کی دو ادائیگیاں کیں۔

اس آدمی نے وقت پر گاڑی واپس نہیں کی۔ کمپنی کی جانب سے ان افراد کے ساتھ مسلسل رابطہ کیا گیا مگر وہ غائب رہے۔

گاڑیوں کی مانیٹرنگ کرنے والی کمپنی کے ایک ملازم نے رینٹل کمپنی کے اس شخص سے رابطہ کیا تاکہ اسے گاڑی کے مقام سے آگاہ کیا جا سکے۔

گاڑی کو ٹریک کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ گاڑی سے ٹریکنگ ڈیوائس کو ہٹا دیا گیا تھا اور یہ ابوظہبی میں ایک لینڈ پورٹ کے قریب تھا۔

اس سے ظاہر ہورہا تھا کہ وہ گاڑی کو دوسری امارت لے کر جارہے تھے جہاں ان کا پروگرام اسے فروخت کرنے کا تھا۔

پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے بارڈر کے قریب گاڑی کو روکا۔

تحقیقات کے دوران ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ کیس ثابت ہونے پر عدالت نے جرمانہ اور قید کی سزا سنائی۔

سزا مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو ملک بدر کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button