متحدہ عرب امارات

دبئی: باپ 4 سالہ بیٹی کو گاڑی میں بھول گیا، دم گھٹنے سے بچی جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کا کہنا کہ دبئی میں ایک چار سالہ بچی گاڑی میں گھنٹوں تک پھنسے رہنے کے بعد دم گھٹنے سے جانبحق ہوگئی۔ پولیس تفیش سے پتہ چلا ہے کہ باپ کو پتہ ہی نہیں چلا تھا کہ اسکی بیٹی گاڑی میں موجود ہے۔

عربی اخبار الرویا میں منگل کے روز شائع ہونے والی خبر کے مطابق دبئی پولیس کے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل مکی سلمان احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ شام ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ باپ ضروری سامان خرید کر گھر پہنچا اور اس نے اپنے چاروں بچوں کو سامان گاڑی سے نکلوا کر گھر کے اندر لیجانے میں مدد کے لیے کہا۔

جس کے بعد باپ تھکا ہوا ہونے کی وجہ سے سیدھا اپنے بستر پر چلا گیا۔ لیکن دو گھنٹوں کے بعد گھر والوں پتہ چلا کہ ان چار سالہ بیٹی لاپتہ ہے۔ جس پر باپ جب گاڑی کے پاس آیا تو اس نے چار سالہ بیٹی کو گاڑی کی اگلی نشست پر بے حس و حرکت پایا۔

رپورٹس کے مطابق بچی کی ہلاکت دم گھنٹے سے ہوئی تھی۔ اور جب دبئی پولیس کی ٹٰیمیں موقع پر پہنچیں تو انہیں کسی قسم کے جرم کے ثبوت نہیں ملے۔

کرنل احمد نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر ںظر رکھیں اور خاص طور پر گرمیوں میں اپنے بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا مت چھوڑیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button