خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: بجلی کے نظام میں خرابی سے بڑے شوروم میں آگ لگنے گئی، جس سے 60 کاروں کو نقصان پہنچا

خلیج اردو: دبئی کے ایک کار شوروم میں برقی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ستمبر میں دبئی میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تھی جس سے 60 کاروں کو نقصان پہنچا تھا، جسکی تصدیق پولیس کی تفتیش میں ہوئی ہے۔

راس الخور میں گاڑیوں کے شوروم کمپلیکس میں آگ 28 ستمبر کو نو دیگر سہولیات سنٹرز تک پھیلنے سے پہلے لگی۔ فائر فائٹرز چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور دبئی پولیس نے تصدیق کی کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دبئی پولیس کے فارنزک سائنس اینڈ کرمنالوجی کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے فائر سیکشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آگ ایک کار میں لگی تھی جس کی وجہ مین الیکٹریکل سرکٹ ڈسٹری بیوشن یونٹ میں خرابی تھی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کیپٹن انجینئر محمد سعید بن عابد نے کہا کہ پارک کی گئی کاروں کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے بھڑک اٹھی جس سے نقصان ہوا۔

متعلقہ حکام کو سفارشات پیش کی گئی ہیں کہ گاڑیوں کو کس طرح پارک کیا جائے اور ان کے درمیان فاصلے کا تعین کیا جائے تاکہ اس پیمانے پر مستقبل میں ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔

دبئی سول ڈیفنس کے ناد الشیبا اسٹیشن کے فائر فائٹرز کی بدولت 38 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا جنہیں آپریشن روم میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔

الرشیدیہ اسٹیشن سے ایک بیک اپ ٹیم کے ساتھ القصیٰ اور پورٹ سعید اسٹیشنوں کی ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے روانہ کی گئیں۔

کولنگ آپریشنز کے بعد بتایا گیا کہ آگ نے 10 شو رومز میں 60 کاریں متاثر کی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button