خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: مکینک کو ساتھی کارکن سے 200 درہم چوری کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی میں عدالت نے ایک 28 سالہ مکینک کو اپنے ساتھی مکینک کے بٹوے سے 200 درہم چوری کرنے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی، جسکی چوری جائے وقوعہ پر نصب سرویلنس کیمرے نے پکڑ لی تھی-

تفتیشی ریکارڈ کے مطابق، یہ کیس ستمبر 2021 میں پیش آیا، جب ایک شخص نے اپنے ساتھی کارکن پر اس کے بٹوے سے 200 درہم چرانے کا الزام لگایا۔

واقعہ کے دن شکایت کنندہ نے اپنے بٹوے سے رقم غائب دیکھی تو اس نے اپنے فون سے جڑے نگرانی کرنے والے کیمرے پر نظر ڈالی تو اسے چوری نظر آگئی۔

اس نے وڈیو میں دیکھا کہ اس کے ساتھی نے وہ سیف کھولا جو انہوں نے کام کیلئے شیئر کیا تھا، اس سے رقم چرا ئی اور پھر پرس کو اس کی جگہ پر واپس رکھ دیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم اس نے چوری سے انکار کیا۔ لیکن پھر جب اس کو کی گئی چوری کی ویڈیو کلپ دکھائی گئی تو اس کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button