متحدہ عرب امارات

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں رن وے کی بندش : پاکستان سمیت ان مقامات کی فہرست جہاں کیلئے پرواز متائثر ہوں گے

خلیج اردو
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا شمالی رن وے 9 مئی سے 22 جون کے درمیان 45 دنوں کے لیے بند رہے گا تاکہ مرمتی کاموں کو انجام دیا جا سکے اور آپریشنز میں مسلسل حفاظت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مرمت کے کاموں کے طے شدہ پروگرام میں ہر ہفتے 1,000 سے زیادہ پروازیں دبئی ورلڈ سینٹرل اور شارجہ ایئرپورٹ کے دوسرے ٹرمینلز کی طرف موڑ دی جائیں گی۔

وہ مسافر جو دبئی آنا چاہتے ہیں یا دبئی سے کہیں جانے کے خواہش مند ہیں، انہیں سفر سے پہلے متعلقہ حکام سے معلومات لینی چاہیئے تاکہ دشتواری سے بچ سکیں۔

ذیل میں وہ فہرست دی گئی ہے جہاں کیلئے سفر متائثر ہو چکا ہے۔ یہ فہرست فلائی دبئی سے سفر کرنے والوں کیلئے ہے۔

عدیس ابابا ، دوحہ ،خرطوم، مسقط ،احمد آباد ،انٹیبی کوچی ،نجف،اسکندریہ ، فیصل آباد، کولکتہ ، نجف الولا گاسم ،کوزی کوڈ ،ریاض ،بحرین ، حائل ، کویت سلالہ ، چٹگرام ، حیدرآباد ، لکھنؤ ، سیالکوٹ ، چنئی استنبول ، مدینہ ، تبوک ، دہلی ، جدہ ، مشہد طائف ، دمام ، کراچی ، ملتان ، ینبو ، ڈھاکہ ، کھٹمنڈو اور ممبئی وہ مقامات ہیں جہاں کیلئے پروازیں متائثر ہوں گی۔

ڈی ڈبلیو سی سے سفر کرنے والے فلائی دبئی کے مسافر ایئرپورٹ پر مفت پارکنگ سے لطف اندوز ہوں گے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہر 30 منٹ پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈی ڈبلیو سی کے تمام ٹرمینلز کے درمیان مفت بس سروس فراہم کرے گی۔

آپ اگر ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو منگلورو ، کوزی کوڈ ، کوچی، ترواننت پورم، تروچیراپلی، امرتسر، جے پور اور کھٹمنڈو کیلئے پروازیں متائثر ہونگی۔

خلیج ٹائمز کو انٹرویو کے دوران دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ رن وے کی تزئین و آرائش کا کام جان بوجھ کر عید کے رش کے بعد اور گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے کیا گیا ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مسافروں میں اضافے کی وجہ نسے نہیں بلکہ یہ رن وے کو اس کی اصل حالت پر درست کرانے کی وجہ سے ہے۔ ایو ایشن میں، تحفظ ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے اثاثوں کی پوری سپلائی چین کا ہر حصہ۔ مناسب اور بہترین محفوظ حالت میں ہے۔ یہ جسمانی اثاثوں کے ساتھ ساتھ تمام تکنیکی عمل کے نظام پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button