متحدہ عرب امارات

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون ایک سال کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد بند کیا جانے والا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون 15 مہینوں کے بعد 24 جون کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ دبئی حکام کی جانب سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹرمینل ون اور کنکورس ڈی کو 25 مارچ 2020 کو بند کر دیئے گئے تھے۔

دبئی ایئرپورٹس تین ٹرمینل آپریٹ کرتا ہے۔ جس میں ٹرمینل ون غیر ملکی مسافروں کے لیے مختص ہے، ٹرمینل 3 ایمریٹس ایئرلائن کے لیے جبکہ ٹرمینل 2 فلائی دبئی اور دیگر ایئرلائنز کے لیے مخصوص ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیئرمین احمد بن سعید المکتوم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ "یہ اقدام ہمارے اعتماد کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آنے والے دن اچھے ثابت ہوں گے۔ اور ساتھ ہی دبئی کے دنیا کی معاشرتی اور معاشی بحالی کے قابل بنانے کی کوششوں میں ہوا بازی کی صنعت کی رہنمائی کرنے کے ارادے کا واضح اشارہ ہے”۔

جبک اس سے پہلے دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھ کا کہنا تھا کہ 66 ایئرلائنز ٹرمینل ون پر منتقل کر دی جائیں گی اور اس ٹرمینل کے کھلنے 3500 نئی نوکریاں پیدا ہوں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button