متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ مسافروں کو ٹرمینل پر خوراک پہنچائے گا

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
دبئی :دبئی ایئرپورٹ نے اب ایک ایسی سروس کا آغاز کیا ہے جہاں وہ مسافروں کو ان کی پسند کی خوراک ، مشروبات اور دیگر ریٹیل کی اشیاء خریدنے اور انہیں سفر سے پہلے باہم پہنچانا ممکن بنائے گا۔

یہ اپنی نوعیت کی پہلی انیشیٹو ہے اور اس سروس سے مسافر ڈیٹو فری اشیاء خرید سکتے ہیں جو انہیں پرواز سے قبل ایئرپورٹ پر پہنچائی جائے گی۔

دبئی ایئرپورٹ پر کمرشل کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ ایوگن بیرے کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کیلئے بہترین سہولیات طدینے کے حوالے سے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں سوچا اور ان کو ایسا ماحول فراہم کررہے ہیں کہ وہ بہتر محسوس کرے۔

بیرے نے بتایا کہ یہ سہولت مسافروں کو آسان اور آرام دہ ماحول دیتا ہے جب وہ ایئرپورٹ پر ہون تو اسے انجوئے کر سکیں۔

وہ مسافر جو مصروف ہوتے ہیں اور وقت کی کمی ہو اور وہ گھومنے کے بجائے ایئرپورٹ کی حدود میں رہنا محفوظ اور پسند کرتے ہیں تو انہیں دبئی ایئرپورٹ پر ٹیکس فری کھانے اور دیگر اشیاء ملیں گی۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2021 کی پہلی ششماہی میں 10.6 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی۔ ایئرپورٹ حکام کو توقع ہے کہ سال کے دوسرے نصف حصے میں تعداد میں بہتری آئے گی۔

دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری ، گیٹ بی اور سی سے سفر کرنے والے واو فائی لینڈ تک رسائی رکھتے ہیں وہ وہ ایئر پورٹ پر کیو آر کوڈ تک یا DXBmore.com ویب سائیٹ کی مدد سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک بار جب آپ انلائن چلے جاتے ہیں تو آپ کے پسندیدہ ریستورانوں سے اور مختلف ریٹیل دوکانوں سے آپ کو ٹیکس فری ایشاء ملیں گی۔

مہمانوں کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ اشیاء کی ڈیلوری گیٹ یا لاونچ پر اسے ریسیو کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button