متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرشو 2021 : صرف 3 دنوں میں 266 بیلین مالیت کے معاہدوں پر دستخ کیے گئے

خلیج اردو
16 نومبر 2021
دبئی : کرونا وائرس کے بعد کی صورت حال میں ابتک کا سب سے بڑا ایئرشو دبئی میں جاری ہے۔ آج منگل کو دبئی ایئر شو 2021 کے تیسرے دن کمرشل ہوائی جہازوں اور دفاعی مقاصد کیلئے کیے گئے معاہدوں کی کل مالیت 63 بلین درہم تک پہنچ گئی ہے۔

شو کے منتظمین کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق تقریب کے پہلے دو دنوں کے دوران تقریباً 202.6 بلین مالیت کے معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے ایئر شو کے تیسرے دن آخرکار ایک بڑا معاہدہ کر لیا ہے جس نے بھارت کے کم لاگت والے کیریئر ایئر آکاسہ کے ساتھ میکس 7373 کے 72 طیاروں کی فروخت کیلئے 33 بلین درہم مالیت کا معاہدہ کیا۔

یہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے جو امریکی ایوی ایشن کمپنی نے ایئر شو میں حاصل کیا ہے۔ بوئنگ کے یورپی حریف کمپنی ایئربس نے ایونٹ کے پہلے دن شو اپنے نام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ معاہدوں میں کامیابی حاصل کی۔

منگل کو ایئر تنزانیہ نے 2.66 بلین درہم مالیت کے بوئنگ طیاروں کا آرڈر دیا ہے جس میں ایک مال بردار جہاز بھی شامل ہے۔ کویت کی جزیرہ ایئرویز نے یورپی کمپنی ایئربس کے ساتھ 20 اے 32 اونیوز کے 20 جہازوں کیلئے 12 بلین درہم کے معاہدے کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے مختلف آلات کی دیکھ بھال اور اسپیئر پارٹس کی فراہمی کیلئے امریکی اور یورپی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ4.27 بلین درہم کے چھ معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے ایئر شو کے دوسرے دن 11.28 بلین درہم کے معاہدوں کا اعلان کیا تھا جسکی تعداد تین دنوں میں 20.78 بلین درہم تک پہنچ گئی۔

دبئی کے مرکزی ایئرلائن ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے 105 طیاروں کو پریمیم اکانومی کلاس کے ساتھ دوبارہ تیار کریں گے اور اس کے ساتھ وہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے بزنس کلاس کی ایک نئی شکل متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button