خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی نے کووڈ-19 ویکسینیشن سینٹر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

خلیج اردو: دبئی کا کوویڈ ویکسینیشن سنٹر کل سے بند کر دیا جائے گا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA) نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ البیت متواحد الورقہ کوویڈ 19 ویکسینیشن سینٹر 17 مارچ سے بند کر دیا جائے گا۔

ڈی ایچ اے نے ان رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے جن کی پہلے سے ہی مرکز میں اپائٹمنٹ طے ہے، ان سے کہا کہ”ہم آپ کی ویکسینیشن اپوائنٹمنٹ کے لیے نئے مقام کی تفصیلات کے ساتھ ایک SMS بھیجیں گے۔”

قبل ازیں، جنوری میں بھی، ڈی ایچ اے نے دبئی کے ایک مرکزی کوویڈ 19 ویکسینیشن سینٹر کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی ویکسینیشن کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ 16 مارچ تک، تمام اہل رہائشیوں میں سے تقریباً 97 فیصد کو کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button