خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالے سائیکل سواروں اور ای سکوٹر سواروں کے لیے بڑے پیمانے پر نقد انعام کا اعلان کردیا

خلیج اردو: دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والے سائیکل سواروں اور ای اسکوٹر سواروں کے لیے 20,000 درہم کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

آر ٹی اے نے ٹویٹ کیا کہ نقد انعام 2 روزہ مہم کا حصہ ہے جسے ’دی سیف رائڈر‘ کہا جاتا ہے۔ اتھارٹی 20 لوگوں کو تصادفی طور پر منتخب کرے گی تاکہ انہیں ٹریفک کے ضوابط پر عمل کرنے پر ہر ایک کو 1000 درہم انعام دیا جائے۔

قوانین میں حفاظتی سامان پہننا، دائیں لین میں رہنا، اور رفتار کی حد پر عمل کرنا شامل ہے۔ یہ پروگرام گلف ٹریفک ویک 2023 کا حصہ ہے جو 12 مارچ تک چلے گا۔

ڈیلیوری رائڈرز کے لیے ریسٹ اسٹیشنز
قبل ازیں، RTA نے متحدہ عرب امارات کی فرمز کے لیے ایک شراکت داری کے تحت ڈلیوری رائڈرز کے آرام کرنے کے لیے ایک ٹینڈر جاری کیا۔ RTA امید رکھتا ہے کہ دیکھ بھال، ایندھن بھرنے، آرام کے علاقوں اور کھانے کی خدمات پیش کرکے ڈلیوری رائڈرز کے اطمینان کو بہتر بنایا جائے گا۔

درج ذیل مقامات پر ڈیلیوری مین کے لیے 3 ریسٹ سٹیشن بنائے جائیں گے:

جیبل علی ولیج میں فیسٹیول پلازہ کے قریب شیخ زید روڈ۔

پورٹ سعید، المرقابات اسٹریٹ 22 کے ساتھ۔

راس الخور انڈسٹریل ایریا 2، المنامہ اسٹریٹ کے قریب

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button