متحدہ عرب امارات

دبئی میں مقامی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے میگا پیکج کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
25 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقامی معیشت کو ٍسنبھالا دینے کیلئے 500 ملین مزید پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سے اعلان ہونے والے پیکج کی مالیت 6.9 بیلین درہم ہو گئی۔

دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کا مقصد نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دبئی کی معیشت کو بچاتے ہوئے اسے پہلے کی طرح مضبوط بنانا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ حمدان نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر ہم نے 500 ملین درہم کا معاشی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے معیشت مختلف چیلنجز سے دوچار ہے۔ عالمی سطح پر معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ہمارا حدف ہے کہ ان خطرات کو قابو میں رکھیں اور معاشی ترقی کی راہ پر ملک کو گامزن کریں۔

دبئی کا نجی سیکٹر ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم حصہ دار ہے۔ ہم نے کچھ سیکٹر کو ٹیکس میں استثنی دیا اور کچھ میں کرایوں میں می کی ہے۔

شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ ہم بحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پیکج کے مطابق اشتہارات کے سیکٹر کو ٹیکس سے استثنی دیا جائے گا جو دبئی کی بلدیہ کی جانب سے لیا جاتا ہے۔ موجودہ معاشی صورت حال میں ایک مستقل لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ ہم نے ایک لچکدار ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ عالمی چیلنجز سے نمٹ سکیں۔

شیخ حمدان نے نجی شعبوں کو مختلف رجسٹریشن فیس سے استثنی دیا ہے۔ طبی شعبوں میں لائنسز کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیکسی ، تعلیم ، ٹرانسپورٹیشن وغیر کے فرنچائیز فیسوں میں کمی لائی جائے گی۔ ہوٹلوں ، سیاحتی شعبوں ، پورٹ اینڈ شپمنٹ ، عالمی ٹریڈ سیکٹر پر رجسٹریشن اور دیگر فیسوں کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button