متحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک فنکار نے ایکسپو 2020 کا لوگو ایک نئے منفرد انداز میں پیش کیا ہے

خلیج اردو
دبئی : ایسے میں جب متحدہ عرب امارات میں عالمی ایونٹ ایکسپو 2020 جاری ہے اور دوسری طرف ملک میں پچاس سالہ قومی دن کی تقریبات بھی منائی جارہی ہیں ، دبئی میں عرصہ سے رہنے والی فنکارہ فریدہ طلعت نے متحدہ عرب امارات کے ان دونوں اہم تقریبات کے جشن کو یکجا کرتے ہوئے ایکسپو 2020 دبئی کے لوگو کو ایک کراس سلائی آرٹ ورک کی مدد سے پیش کیا ہے۔

سوئی پوائنٹس سے تخلیق شدہ لوگو کے مرتکز دائروں اور انگوٹھیوں کی ایک تفصیلی عکاسی ہے جو سفید پس منظر پر ہزاروں چھوٹے سلائیوں میں بیان ہیں اور ایک سنہری فریم سے خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

طلعت کا کہنا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی اور متحدہ عرب امارات پچاس ویں سالگرہ اہم مواقع ہیں۔ شہر اور ملک حقیقی معنوں میں خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں رابطے کے مرکز ہیں اور میرے خیال میں لوگو اس خوبصورتی پر مبنی ہے۔

مصری کینیڈین 16طلعت سال سے زیادہ عرصے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ وہ یہاں تعلیم حاصل کر نے کے بعد کام کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی کو حقیقی معنوں میں ایک عالمی شہر میں تبدیل ہوتے دیکھا ہے اور متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر ایک مؤثر اور سرکردہ ملک بن گیا ہے۔

اس لوگو کے ذریعے وہ متحدہ عرب امارات کے اس ترقی کے سفر کو اجاگر کرنے کے خواہاں ہے۔

طلعت نے کہا کہ اس آرٹ ورک کو تیار کرنے میں چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا ۔ لوگو بنانے ، دھاگوں کے رنگوں کو چننے اور جانچنے، ہاتھ سے سلائی کرنے اور آخر میں اسے فریم کرنا وقت لینے والا کام ہے۔

وہ بولی کہ فن اور تخلیق کسی ملک کی ثقافتی شناخت اور ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں رہنے نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں ایکسپو 2020 دبئی کے ارد گرد آرٹسٹ کا یہ دوسرا پروجیکٹ ہے۔ اس سے پہلے فریدہ نے ایکسپو 2020 دبئی کے پچھلے لوگو کیلئے بٹنوں سے ایک آرٹ ورک بنایا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button