متحدہ عرب امارات

سنجے شاہ کیس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے ملزم کو ڈنمارک کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ،مذکورہ برطانوی شہری ڈنمارک کے حکام کو ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں مطلوب ہے

خلیج اردو

دبئی: دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسیٰ الحمیدان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں ڈنمارک کو مطلوب برطانوی شہری سنجے شاہ کی ڈنمارک حکام کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔

 

دبئی پولیس نے اس سے قبل سنجے شاہ کو ڈنمارک کی حوالگی کی درخواست پر گرفتار کیا تھا لیکن الحمیدان نے درخواست دبئی کی عدالتوں کو بھیج دی۔ کیس دبئی کورٹ آف اپیل میں پہنچا تو درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا گیا۔ تازہ ترین اپیل کی سماعت دبئی کورٹ آف کیسیشن میں ہوگی۔

 

سنجے شاہ ایک فراڈ کے پیچھے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہے جو کم-ایکس ٹریڈنگ کے نام سے مشہور ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ پچھلے سات سالوں سے ڈنمارک میں مطلوب تھا۔

 

قبل ازیں دبئی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ کی دھوکہ دہی کی اسکیم میں دنیا بھر کے کئی ممالک کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے ڈینش ٹریژری میں ہزاروں درخواستیں جمع کرانا شامل تھا۔

2012 کے بعد سے اس مبینہ اسکینڈل کو ڈنمارک کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کیسز میں سے ایک قرار سمجھا جارہا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button