متحدہ عرب امارات

دبئی نے مچھلیاں پکڑنے والے جال کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ایگزیکٹو کونسل نے سمندری حیات کی حفاظت اور امارت کے پانیوں میں ماہی گیری کے وسائل کے لیت خطرہ بننے والی خلاف ورزیوں کو محدود کرنے کے لئے، ماہی گیری کو منظم کرنے اور مچھیلیاں پکڑنے کے استعمال ہونے والے جالوں پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک نئے اسٹریٹجک پلان کا اعلان کیا ہے۔

کونسل نے ماہی گیری میں استعمال ہونے والے جالوں پر پابندی عائد کی ہے اور مچھلیوں کی اہم اقسام کی افزائش کے لیے مخصوص سائٹس اور صنعتی افزائش گاہیں قائم کی ہیں۔

اس اسٹریٹیجک پلان میں قوانین کا از سر نو جائز لینا، آگاہی پروگراموں کی تیاری اور انہیں ڈلیور کرنے اور متاثرہ ماہی گیروں کے نقصان کی بھرپائی جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

ایگزیکٹو کونسل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پر فش اسٹاک میں 88 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فارش، گراپر اور شاری مچھلی زیادہ مقدار میں کھپت سے دوچار ہیں، کیونکہ ان اقسام کے اسٹاک کا حجم بالترتیب صرف سات فیصد، 12 فیصد اور 13 فیصد ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button