متحدہ عرب امارات

دبئی میں شادی ہال اور بار نئے کورونا ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ کھول دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق سپریم کمیٹی نے ایونٹس اور دیگر سرگرمیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا۔ ان قواعد و ضوابط کا اطلاق 17 مئی سے ہوگا۔

نئے اقدامات کے مطابق ریستورانوں، کیفوں اور شاپنگ مالز میں لائیو تفریحی سرگرمیوں کی ایک مہینے کے لیے اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم، ان تفریحی سرگرمیوں کو سر انجام دینے والے والوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوائی ہو اور ان تقریبات کے دوران نئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

تمام تفریحی مقامات کو 70 فیصد گنجائش پر کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریستوران 100 فیصد گنجائش کے ساتھ آپریٹ کر پائیں گے۔ تاہم ان تقریبات میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا اور کم از کم 2 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

شادیوں اور دیگر تقریبات کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:

شادیوں کے حوالے سے قواعد و ضوابط:

شادی ہالوں اور اور ہوٹلوں میں شادیوں کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد شرکت کر سکیں گے۔ تاہم، شادی میں شرکت کرنے والے تمام افراد اور اسٹاف کے لیے ضروری ہوگا کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہو۔ جبکہ گھروں میں شادی کی تقریب کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد کے شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم تمام مہمانوں کو کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

ریستورانوں اور ہوٹلوں میں کسٹمرز کی گنجائش کے حوالے سے تازہ ترین قواعد و ضوابط:

ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر زیادہ سے زیادہ 10 افراد کے بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جبکہ کافی شاپس میں ایک ٹیبل پر صرف 6 افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ مزید برآں، ہوٹلوں سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ برنچ فراہم کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

بارز کے حوالے سے تازہ قواعد و ضوابط:

ایک مہینے (اس دورانیہ میں اضافہ بھی ممکن ہے) کے لیے بارز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے بشرطیکہ تمام صارفین اور اسٹاف نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہو۔

تقریبات کے لیے تازہ قواعد و ضوابط:

17 مئی سے ایک مہینے کے لیے کمیونٹی اسپورٹس ایونٹس، کانسرٹس، اور دیگر سماجی تقریبات کے لیے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔ ان تقریبا میں شرکت کرنے والے مہمان اور اسٹاف نے کورونا ویکسین ضرور لگوائی ہو۔

اسپورٹس ایونٹ:

کھیلوں کی تقریبات میں کو دیکھنے کے لیے شائقین کو میدانوں یا ہالز میں آنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہو۔ تاہم، ان ایونٹس میں ہالز کو اصل گنجائش کے 70 فیصد تک بھرنے کی اجازت ہوگی۔ ایسے ایونٹس اگر ہال میں منعقد ہو رہے ہیں تو انکے لیے زیادہ سے زیادہ 1500 شائقین کی اجازت ہوگی جبکہ کھلے میدان میں ہو رہے ہیں تو ان کے لیے 2500 شائقین کی اجازت ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button