خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: رمضان المبارک کے دوران گداگری میں اضافہ، عوام کو واٹس ایپ، ای میلز سکیمز سے ہوشیار رہنے کی تنبیہہ ۔

خلیج اردو: دبئی پولیس نے اتوار کو رہائشیوں کو ان آن لائن بھکاریوں کے خلاف خبردار کیا جو ای میلز، واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مدد مانگتے ہیں۔

بھکاری اپنی غربت کے حالات کی تصاویر لوگوں بھیجتے ہیں اور ترقی پذیر ممالک میں یتیموں کی مدد، بیمار لوگوں کے علاج یا مساجد اور اسکولوں کی تعمیر کے لیے مدد مانگتے ہوئے کہانیاں گھڑتے ہیں۔

دبئی پولیس میں سیکیورٹی سے متعلق آگاہی کے ڈائریکٹر، بٹی احمد بن درویش الفلاسی نے کہا، "متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خیراتی اداروں کے لیے سرکاری چینلز قائم کیے ہیں، اور ضرورت مندوں کو ان اداروں کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہیے تاکہ عطیات ان تک پہنچ سکیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم پر 2012 کا وفاقی قانون نمبر 5 کسی کو بھی مجاز اتھارٹی سے لائسنس حاصل کیے بغیر عطیات جمع کرنے کے لیے الیکٹرانک سائٹ بنانے یا چلانے سے منع کرتا ہے۔

دبئی پولیس کے سیکیورٹی آگاہی کے ڈائریکٹر نے عوام سے بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر یا دبئی پولیس ایپ کے ذریعے پولیس آئی سروس کے ذریعے اور www.ecrime.ae پر آن لائن بھکاریوں اور مشکوک سائبر سرگرمیوں کی اطلاع دینے پر زور دیا۔

ٹ دبئی پولیس نے عوام کو ان بھکاریوں کے خلاف خبردار کیا جو رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

الفلاسی نے کہا کہ دبئی پولیس کی "بھیک مانگنا ہمدردی کا ایک غلط تصور ہے” آگاہی مہم نے 76,060 ای میلز بیرونی اور اندرونی صارفین کو بھیجی ہیں تاکہ ایسی سماجی لعنت کے خلاف بیداری پیدا کی جا سکے جو کسی بھی معاشرے کے مہذب امیج کو خراب کرتی ہے۔

الفلاسی نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہم کے آگاہی مواد نے 453,038 آراء ریکارڈ کیں، جن میں ٹویٹر پر 181,000، فیس بک پر 137,408 اور انسٹاگرام پر 1341,621 ویوز شامل ہیں۔

دبئی پولیس میں سیکیورٹی سے متعلق آگاہی کے ڈائریکٹر، بٹی احمد بن درویش الفلاسی نے کہا کہ عام طور پر رمضان کے دوران بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ لوگوں کی سخاوت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ”گداگری سے متعلق 2018 کے وفاقی قانون نمبر 9 میں کہا گیا ہے کہ جو بھی متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑا جائے گا اسے 5,000 درہم جرمانہ اور تین ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔ وہ لوگ جو بھکاریوں کے پیشہ ور گروہ چلاتے ہیں یا ملک سے باہر لوگوں کو گداگری کے کام کے لیے بھرتی کرتے ہیں، ان بھکاریوں کو چھ ماہ سے کم قید اور کم از کم 100,000درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button