متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی سمر سرپرائیزز کے آغاز پر برج خلیفہ کو سجایا گیا

خلیج اردو
02 جولائی 2021
دبئی : دبئی سمر سرپرائیزز کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ اس بار ڈی ایس ایس اپنے 24 ویں ایڈیشن کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں موسم سرما میں جشن ، پروموشن ، فیملی فن ، مزید کھانوں ، تفریح اور بہت کچھ دینے کیلئے پرجوش ہے۔

یکم جولائی سے 4 ستمبر تک ہونے والے دبئی سمر سرپرائیزز ہر اس تقریب کو مناتی ہے جو دبئی کو گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے بہترین بناتی ہے۔ جن تقریبات سے دبئی فیملیز کی پسندیدہ منزل بنتی ہے اور سیاحوں کیلئے خریداری کا بہترین مقام بنتا ہے۔

دبئی کے دو مشہور ترین مقامات نے رات کے وقت آسمان کو روشن کرنے والے شاندار پروجیکشن شوز کے ساتھ ڈی ایس ایس کے آغاز کا اعلان کیا۔ دبئی کوکب اخذر کے گانے کو پیش کیا گیا ۔ افتتاحی شو دبئی فیسٹیول سٹی مال اور برج خلیفہ ، ڈاون ٹاون دبئی میں امیجینی شو میں لگایا گیا۔

ان تقریبات میں ان لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں۔ برج خلیفہ شو کیلئے مہمانوں کو فوارے کے سامنے ایک ریستوراں میں بکنگ کرنا پڑتی تھی یا ویکسین لگانے کی تصدیق کے ساتھ براہ راست اس جگہ کا دورہ کرنا پڑتا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button